ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ میں لاری کی بجلی کے کھمبے سے ٹکر؛ دکانوں میں گھسنے سے بال بال بچی

منڈگوڈ میں لاری کی بجلی کے کھمبے سے ٹکر؛ دکانوں میں گھسنے سے بال بال بچی

Thu, 06 Jul 2017 21:09:09    S.O. News Service

منڈگوڈ:6/جولائی (ایس اؤنیوز) شہر میں ایک لاری توازن کھو کر بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں لاری سمیت کھمبے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاری کے الیکٹرک کھمبے سے ٹکرانے سے کھمبے کے بالکل پیچھے واقع  دکانوں کے اندر گھسنے سے لاری محفوظ رہ گئی، ورنہ دکانوں کے اندر گھسنے کے نتیجے میں نقصانات کافی زیادہ ہوسکتے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ لاری سرسی سے ہبلی کی طرف جارہی تھی کہ صبح کی اولین ساعتوں میں قریب چار بجے ڈرائیور کا توازن کھو گیا اور لاری تیزرفتاری کے ساتھ ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔ حادثے میں لاری ڈرائیور کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ بھی بال بال بچ گیا ہے۔


Share: